Wednesday, December 11, 2024
Homeاسرائیل حماس جنگامریکا کا قطر سے حماس قیادت کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

امریکا کا قطر سے حماس قیادت کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی سے متعلق معاہدے کو مسترد کرنے پر امریکا نے قطر سے حماس قیادت کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے قطر کو واضح طور پر کہا کہ دوحا میں حماس کی موجودگی مزید قابل قبول نہیں ہے کیونکہ فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس نے جنگ بندی اور یرغمالیوں سے متعلق تازہ ترین معاہدہ بھی مسترد کر دیا ہے۔

امریکی عہدے دار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی تجاویز کو بار بار مسترد کرنے کے بعد حماس کے رہنماؤں کا اب کسی بھی امریکی اتحادی ملک کی دارالحکومتوں میں خیرمقدم نہیں ہونا چاہیے۔ ہم نے ایک ہفتہ قبل یہ بات قطر پر واضح کر دی تھی کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی کی ایک اور تجویز کو بھی مسترد کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قطر نے تقریباً 10 دن قبل حماس کے رہنماؤں سے اس بات کا اظہار کیا تھا کہ تجاویز مسترد کرنے پر واشنگٹن نے قطر سے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے حماس کے سیاسی دفتر کو بند کیا جائے۔

دوسری جانب حماس کے تین رہنماؤں نے قطر کی جانب سے ملک چھوڑنے کے مطالبے کی خبر کو مسترد کر دیا ہے جبکہ قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس خبر کی تصدیق یا تبصرے کی درخواست کا کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ قطر، امریکا اور مصر کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بے نتیجہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور اکتوبر کے وسط میں دوحا میں ہونے والے مذاکرات کا تازہ ترین دور بھی ناکام ہوگیا تھا کیونکہ حماس نے قلیل مدتی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

Latest articles

چیمپئنز لیگ: آسٹن ولا کی آر بی لیپزگ کو شکست، ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹن ولا نے آر بی لیپزگ...

سی پیک کیلئے پاکستان کو 24 ارب 70 کروڑ ڈالر مل چکے، وزارت منصوبہ بندی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ سی پیک منصوبوں...

سوڈان: فوج اور مخالف آر ایس ایف کے حملوں میں 176 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سوڈان میں 2 روز کے دوران فوج اور اس کی...

چیمپیئنز لیگ: ریال میڈرڈ کی اٹلانٹا کے خلاف اہم جیت، ایمباپے کا 50 واں چیمپئنز لیگ گول مکمل

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ میں ریال میڈرڈ نے...

More like this