Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsتمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کی ترقی کیلئے ایک ہونا پڑے گا،شہباز...

تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کی ترقی کیلئے ایک ہونا پڑے گا،شہباز شریف

تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کی ترقی کیلئے ایک ہونا پڑے گا،شہباز شریف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کی ترقی کیلئے ایک ہونا پڑے گا، حکومت کا ہدف عوام کو مہنگائی اور مسائل سے نجات دلانا ہوگا، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

ذرائع پاکستان مسلم لیگ ن کے مطابق سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق، مریم اورنگزیب، ملک محمد احمد خان، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللہ تارڑ اور خواجہ عمران نزیر شریک تھے۔

اجلاس میں حکومت سازی کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف نے قائد محمد نواز شریف کی ہدایت پر مختلف جماعتوں سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔

اجلاس نے حکومت سازی کے لئے مختلف آپشنز پر مشاورت کی۔ پارٹی راہنمائوں نے 8 فروری کے انتخابات میں کامیابی پر پارٹی صدر کو مبارک دی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم اور عوام کی حمایت سے مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے، عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، انشاء اللہ، حکومت کا ہدف عوام کو مہنگائی اور مسائل سے نجات دلانا ہو گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو پاکستان کے لئے ایک ہونا ہوگا۔ اسی طرح سابق صدر آصف زرداری اورصدر ن لیگ شہبازشریف کے درمیان گزشتہ رات ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جس کے تحت ملاقات میں شہبازشریف نے شکوہ کیا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے بے جا تنقید کی ، جس پر آصف زرداری نے کہا کہ وہ الیکشن کا حصہ تھا اس کو ختم کیا جائے۔

میاں صاحب ! آپ بھی تو جلسوں میں پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے رہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ اب ہمیں حکومت سازی کیلئے معاملات کو طے کرنا چاہیے، جمہوریت میں استحکام کیلئے مل کر فارمولے کو طے کرنا ہوگا، ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرلیتے ہیں آپ بھی مشاورت کرلیں۔ جس پر شہباز شریف نے پارٹی قائد نوازشریف سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments