Friday, July 5, 2024
الیکشن 2024علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان استحکام پارٹی کے رہنما عبدالعلیم خان کی لاہور کے حلقہ این اے 117 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے.

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی اعجاز بٹر نے علیم خان کی کامیابی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے.

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ 9 فروری کو جاری کردہ فارم 47 کو کالعدم قرار دیا جائے اور 15 فروری کو جاری کردہ علیم خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

علی اعجاز بٹر نے اسلام آباد ہائیکورٹ پر زور دیا کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تمام امیدواروں کی موجودگی میں نئے نتائج مرتب کرنے کا حکم دے۔

علی اعجاز بٹر نے عدالت سے ای سی پی اور متعلقہ ریٹرننگ افسر سے تمام ریکارڈ طلب کرنے کی بھی استدعا کی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات 2024 میں لاہور کے حلقہ این اے 117 سے علیم خان 91 ہزار 489 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ علی اعجاز بٹر نے 80 ہزار 838 ووٹ حاصل کیے تھے۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...