Wednesday, November 27, 2024
Homeبین الاقوامیمشرق وسطیٰ میں جارحیت سے کسی ملک کو فائدہ نہیں پہنچے گا...

مشرق وسطیٰ میں جارحیت سے کسی ملک کو فائدہ نہیں پہنچے گا : جی سیون

Published on

spot_img

مشرق وسطیٰ میں جارحیت سے کسی ملک کو فائدہ نہیں پہنچے گا : جی سیون

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گروپ سیون کے رکن ممالک نے خبردار کیا ہے کہ “مشرق وسطیٰ میں مزید جارحیت سے کسی ملک کا فائدہ نہیں ہو گا”۔ یہ موقف پیر کے روز نیویارک میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران میں سامنے آیا۔

گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “اقدامات اور جوابی ردود عمل کے نتیجے میں تشدد کا یہ خطرناک گول چکر بڑھ سکتا ہے ، یہ پورے مشرق وسطی کو ایک وسیع تر علاقائی تصادم کی طرف لے جا سکتا ہے جس کے نتائج کا تصور نہیں کیا جا سکتا”۔

بیان میں زور دیا گیا کہ “اس حالیہ تباہ کن چکر کو روک دیا جائے”۔

اس سے قبل پیر کے روز لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے اہداف پر سیکڑوں اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریبا 500 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 35 بچے شامل ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق بم باری میں 1700 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ غزہ کی جنگ کے تناظر میں تقریبا ایک برس قبل سرحد کی دونوں جانب لڑائی کے آغاز کے بعد سے اب تک کی شدید ترین اسرائیلی فضائی بم باری ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کے روز لبنان کے جنوبی اور مشرقی حصے میں شہریوں کے بھاری جانی نقصان پر “گہری تشویش” کا اظہار کیا ہے۔

دریں اثنا چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بو حبیب سے کہا ہے کہ لبنان کے امن اور خود مختاری کے حوالے سے چین اس کی حمایت کرتا ہے اور وسیع پیمانے پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ان خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔

یہ موقف نیویارک میں دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا جہاں ان کے بیچ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ ہوا۔ چینی وزیر خارجہ نے اور دے کر کہا کہ بیجنگ مشرق وسطی میں امن عمل کے لیے کام جاری رکھے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں وزرا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کارروائی کے ضمن میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ “ہم شہریوں کے خلاف اندھادھند حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور چین ہمیشہ لبنان کے ساتھ کھڑا رہے گا”۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this