دوبارہ گنتی کے بعد یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی تعداد میں اضافہ،کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 میں دوبارہ گنتی کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ، پی ٹی آئی کے امیدوار بیرسٹر تیمور ملک کی درخواست پر آر او آفس میں فارم 45 کی تصدیق کا عمل مکمل ہو گیا۔
جس کے بعد سید یوسف رضا گیلانی 67377 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔تیمور ملک 67047 ووٹوں سے دوسرے نمبر پر رہے۔اس سے قبل فارم 47 کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے 293 ووٹوں کی لیڈ سے تیمورملک کو ہرا دیا تھا۔ فارم 45 کی تصدیق کے بعد یوسف رضا گیلانی کی لیڈ 330 ووٹ ہو گئی۔ریٹرننگ افسر نے حتمی نتیجے کے ساتھ فارم 49 جاری کردیا۔
واضح رہے کہ دوبارہ گنتی کی درخواست تحریک انصاف کے ۃمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر تیمور ملک کی جانب سے دی گئی تھی.