Thursday, February 13, 2025
Homeایرانایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا...

ایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا اکاؤنٹ معطل کر دیا

Published on

ایرانی سپریم لیڈر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد ’ایکس‘ نے انکا اکاؤنٹ معطل کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے عبرانی میں پیغامات پوسٹ کیےجانے کےبعد ان کے ایک نئے اکاؤنٹ کو معطل کردیا۔

اکاؤنٹ کوآج پیر کی صبح معطل کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ’ایکس‘ کی طرف سے ایک بیان پوسٹ کیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کیے گئے مواد میں پالیسی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ تاہم ایکس نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔

یہ قدم اسرائیل کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے روز پہلی بار عوامی سطح پر ایران پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ خامنہ ای نے اتوار کے روز ایک تقریر میں کہا تھا کہ اسرائیلی حملوں کو “نہ تو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جانا چاہئے اور نہ ہی کم کیا جانا چاہئے” لیکن انہوں نے واضح طور پر جوابی کارروائی پر زور نہیں دیا۔

اکاؤنٹ اتوار کے روز عبرانی میں ایک پیغام کے ساتھ کھولا گیا جس میں لکھا تھا جس پر ’بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘ لکھا گیا تھا۔

خامنہ ای کے دفتر نے برسوں سے 85 سالہ سپریم لیڈر کے کئی ایکس اکاؤنٹس کو برقرار رکھا ہے اور ماضی میں کئی زبانوں میں ان کی طرف سے پیغامات بھیجے جاتے رہےہیں۔

دوسرا پیغام اتوار کے روز خامنہ ای کی تقریر کے اقتباس سے لیا گیا تھا۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ “صیہونی ایران کے حوالے سے اپنے حساب کتاب میں غلطی کر رہے ہیں۔ وہ ایران کو نہیں جانتے، وہ ابھی تک صحیح طریقے سےایرانی عوام کی طاقت اور عزم کو سمجھ نہیں پائے ہیں‘‘۔

یہ پہلا موقع نہیں تھا کہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ سوشل میڈیا سے معطل کیا گیا ہے۔ گذشتہ فروری میں میٹا نے 7 اکتوبر 2023ء کو اسرائیل پر حملے کے بعد حماس کی حمایت کی وجہ سے سپریم لیڈر کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بند کر دیا تھا۔

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بابر اعظم ایک اور اہم ون ڈے سنگ میل کے قریب

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ایک...

آئی سی سی نے سعود، کامران، شاہین پرجرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل...

خط کی باتیں سب چالیں ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط...

More like this