Thursday, November 28, 2024
Homeکھیلفٹ بالافریقہ کپ آف نیشنز: کیمرون اور الجیریا نے اگلے سال ہونے...

افریقہ کپ آف نیشنز: کیمرون اور الجیریا نے اگلے سال ہونے والے فائنل میں جگہ بنا لی

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کیمرون اور الجیریا دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے میچز میں کامیابیاں حاصل کیں اور اگلے سال ہونے والے افریقہ کپ آف نیشنز کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

اس میچ میں کیمرون کی ٹیم چھائی رہی اور فیڈریشن کے صدر سیموئل ایتو کی عدم موجودگی میں بھی کامیابی حاصل کی، جو فیفا کی طرف سے چھ ماہ کے لئے اسٹیڈیم میں داخلے پر پابندی کا سامنا کر رہے ہیں۔

کیمرون نے کینیا کو 1-0 سے ہرایا، جس میں بورس انو نے کھیل کا واحد گول کیا۔ یہ میچ غیر جانبدار مقام کمپالا میں کھیلا گیا۔ انو نے باکس کے باہر سے لگائی گئی ایک ایک زبردست فری کک سےگول کیا ۔
اس جیت کے ساتھ، کیمرون نے 10 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی دو ٹاپ ٹیموں کی فہرست میں شامل ہوگئی ، جس سے ان کا فائنل میں کھیلنا طے ہو گیا۔

دوسری طرف، الجیریا نے ٹوگو کو 1-0 سے شکست دی۔ الجیریا کی جانب سے میچ کا واحد گول رامی بینس بینی نے کیا، جو 18 ویں منٹ میں جرمانے کی صورت میں ہوا۔ اگرچہ ٹوگو کی ٹیم نے بہت دباؤ ڈالا اور مواقع بنائے، لیکن الجیریا نے اپنا دفاع مضبوط رکھا۔

کیمرون اور الجیریا اب ان چار ٹیموں میں شامل ہو چکے ہیں جنہوں نے افریقہ کپ آف نیشنز 2024 کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، جن میں میزبان (آئیوری کوسٹ) اور برکینا فاسو بھی شامل ہیں۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this