
Afghanistan's stunning victory, defeating Bangladesh by 200 runs to clean sweep the series-ACB
زید کرکٹ اسٹیڈیم میں منگل کے روز افغانستان نے بنگلہ دیش کو تیسرے ون ڈے میں 200 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کر لی۔
افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز کا بڑا اسکور بورڈ پر لگایا اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمان اللہ گرباز نے 99 رنز کی شراکت سے مستحکم آغاز فراہم کیا، جبکہ محمد نبی نے آخر میں جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے اسکور میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔
جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف 93 رنز پر ڈھیر ہو گئی نوجوان فاسٹ بولر بلال سمیع نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی پہلی پانچ وکٹیں حاصل کیں، جب کہ راشد خان نے تین اوورز میں تین اہم وکٹیں لے کر بنگلہ دیش کی کمر توڑ دی۔
سیف حسن 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مگر دوسرے اینڈ سے کسی قسم کی مزاحمت نہ ہونے کے باعث ٹیم بڑا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
یہ فتح افغانستان کے لیے اس دورے کا شاندار اختتام ثابت ہوئی، خاص طور پر اس لیے بھی کہ بنگلہ دیش نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کیا تھا۔