Monday, July 1, 2024
افغانستانسری لنکا کو سات وکٹوں سے مات، افغانستان سیمی فائنل میں

سری لنکا کو سات وکٹوں سے مات، افغانستان سیمی فائنل میں

242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی اننگز کا آغاز کافی مایوس کُن رہی اور افغانستان نے پہلے ہی اوور میں بِنا کوئی رنز بناۓ پہلی وکٹ گنوا دی. گرباز کے آؤٹ ہونے کے بعد ابراہیم زدران اور رحمت شاہ نے زمہ دارانہ کھیل کاظاہرہ کرتے ہوۓ ٹیم کا سکور 73 رنز تک پہنچایا.

دلشان مدوشنکا نے 16 اوور میں زدران اور رحمت شاہ کی شراکت داری کو توڑتے ہوئے زدران کا شکار کیا ااور اس طرح افغانستان نے اپنا دوسرا بلے باز بھی گنوا دیا زدران کے جانے کے بعدرحمت شاہ بھی جلد ہی ہمت ہار گۓ اور اٹھائسویں اوور میں 62 رنز بنا کر پویلین لوٹ گۓ .

What
زدران اوررحمت شاہ کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان ہشمت اللہ اور عمرزئی نے ٹیم کی ڈوبتی کشتی کو پار لگانے کا ذمہ اٹھایا اور دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکورکیں. بظاہر مشکل نظر آنے والے ہدف کو پنتالیسویں اوور میں ہی حاصل کرلیا اور سری لنکا کو سات وکٹوں سے باآسانی شکست دے کر افغانوں نے اپنی جیت کے کھاتے میں ایک اور فتح کا اضافہ کردیا اور اس تیسری مسلسل فتح کے بعد افغانستان کی ٹیم نہ صرفہ پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن سنبھال چکی ہے بلکہ سیمی فائنل کی دوڑ میں بھی شامل ہوگئی ہے. یاد رہے کہ اس سے پہلے افغانستان ،پاکستان اور دفاعی چمپیئن انگلیڈ کو بھی شکست دے چکا ہے.

دیگر خبریں

Trending