
Afghanistan vs Bangladesh: Garbaz, Zadran break Babar and Rizwan's T20 World Cup record
افغانستان بمقابلہ بنگلہ دیش: گرباز، زدران نے بابر اور رضوان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ریکارڈ توڑ دیا
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کے اوپنرز ابراہیم زدران اور رحمن اللہ گرباز نے منگل کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے دورانٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ایڈیشن میں جوڑی کے طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
افغانستان کی جوڑی نے اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں 442 رنز بنائے ہیں جو 2021 میں پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان کے 411 رنز سے زیادہ ہیں۔
گرباز اور زدران نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلی وکٹ کے لیے 59 رنز جوڑے۔
واضح رہے کہ افغانستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا.