Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹافغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ کا اعلان...

افغانستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے منگل کو آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا جو یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

15 رکنی اسکواڈ میں راشد خان، محمد نبی، رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران جیسے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں افغان ٹیم کا اہم ستون سمجھا جاتا ہے۔

راشد خان اسکواڈ کی قیادت کریں گے .

بلند حوصلہ کے ساتھ، افغان ٹیم ایک بار پھر ٹرافی اٹھانے کی امیدوں کے ساتھ میدان میں اترے گی ان کے پاس چھوٹے فارمیٹ کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں .

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے افغانستان کا اسکواڈ:

رحمن اللہ گرباز (کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، نجیب اللہ زدران، محمد اسحاق، محمد نبی، گلبدین نائب، کریم جنت، راشد خان (کپتان)، ننگیال خروٹی، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی، فرید احمد ملک

ریزرو: صدیق اٹل، حضرت اللہ زازئی، سلیم صافی

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 20 کوالیفائنگ ٹیموں کو پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے گروپس

گروپ اے: بھارت، پاکستان، آئرلینڈ، کینیڈا، امریکہ

گروپ بی: انگلینڈ، آسٹریلیا، نمیبیا، سکاٹ لینڈ، عمان

گروپ سی: نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، یوگنڈا، پاپوا نیو گنی

گروپ ڈی: جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز، نیپال

Latest articles

وزیراعظم کی جانب سے بیلا روس کے صدر اور انکے وفد کے اعزاز میں عشائیہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر...

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)...

افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 19 سہ ملکی سیریز جیت لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق برکت ابراہیم زئی اور نظیف اللہ امیری کی...

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے...

More like this