ایڈم زمپا ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے پر امید
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک ) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی امید کر رہے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ان کے لیے ریڈ بال کرکٹ کھیلنے کا اب بھی “حقیقت پسندانہ” موقع موجود ہے۔
بتیس سالہ زمپا آسٹریلیا کے سب سے زیادہ مستقل وائٹ بال اسپنر رہے ہیں وہ ان ٹیموں کا حصہ تھے جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023 جیتا اور دونوں ٹورنامنٹس میں بھرپور تعاون کیا۔
کئی سالوں میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنے کے بعد، 32 سالہ کھلاڑی ٹیسٹ میں واپسی کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے فائنل ورڈ پوڈ کاسٹ کو بتایا کہ میرے خیال میں حقیقت پسندانہ طور پرمیں ابھی بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں اگر میں اس وقت بہت سی وائٹ بال کرکٹ کھیل رہا ہوں جس طرح سے میں باولنگ کر رہا ہوں لگتا ہے کہ میں ٹھیک ہو جاؤں گا میں واقعی اچھا کر رہا ہوں گا .
انہوں نے کہا کہ اگر مجھے برصغیر کے آئندہ دوروں میں بھی منتخب کیا گیا تو مجھے یقین ہے کہ لوگ کہیں گے، اچھا اس کا ریکارڈ گیند کے ساتھ اوسطاً 46 کا ہے یہ اتنا اچھا نہیں ہے لیکن اگر مجھے چن لیا گیا تو میں اچھا کرنے کی کوشش کروں گا.
ابھی حال ہی میں، زمپا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) سے دستبرداری اختیار کی کیونکہ جب بھی آسٹریلیا نے انہیں کھیلنے کے لیے بلایا وہ فٹ رہنا چاہتے تھے لیگ اسپنر نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ہمیشہ فرنچائز کرکٹ پر قومی ٹیم کو ترجیح دیں گے۔
زمپا کے ایکشن میں ہونے کا امکان ہے جب آسٹریلیا تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز میں انگلینڈ کا سامنا کرے گا