Tuesday, February 11, 2025
Homeاسرائیلاسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، حماس نے اسرائیلی قیدیوں...

اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، حماس نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی روک دی

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے 15 فروری کو مزید قیدیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک مؤخر کردی۔

قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ٹیلی گرام پر ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے حماس کی جانب سے 15 فروری بروز ہفتہ طے شدہ مزید اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اگلے حکم تک مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

ابو عبیدہ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی شرائط کی خلاف ورزی کی وجہ سے غزہ میں قید صہیونی قیدیوں کی رہائی ملتوی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مزاحمتی قیادت کی جانب سے دشمن کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں اور معاہدے کی شرائط پر عمل نہ کرنے کی نگرانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی یرغمالی ہفتہ تک رہا نہ ہوئے تو جنگ بندی ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کی دھمکی

ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں میں بے گھر افراد کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر، غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنانا اور معاہدے کے مطابق ہر قسم کے امدادی سامان کے قافلے کو اجازت نہ دینا شامل ہے جبکہ ان سب کے باوجود حماس نے معاہدے کے تحت اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کا فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک صہیونی ریاست ماضی کی ذمہ داریوں کی تعمیل اور اس کی تلافی نہیں کرتا جب کہ ہم معاہدے کی شرائط پر اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Latest articles

پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا انڈیکس جاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2024ء جاری کر دیا،...

جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کے بغیر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں،حماس

اردو انٹرنیشنل حماس کے ایک سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کو...

امریکی پابندیاں بھارت کے ساتھ تیل کی تجارت میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئیں، روس

اردو انٹرنیشنل روس کے نائب وزیر توانائی پاول سوروکین نے کہا ہے کہ...

افغانستان کے شہر قندوز میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق

اردو انٹرنیشنل افغانستان کے شہر قندوز میں بینک کے باہر خوفناک دھماکے میں...

More like this