Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsمانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے ایک شخص پر وحشیانہ تشدد...

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے ایک شخص پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

Published on

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پولیس کی جانب سے ایک شخص پر وحشیانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بدھ کے روز مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں برطانیہ کی پولیس نے ایک شخص کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا.

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک پولیس افسر کو ایئرپورٹ پر زمین پر پڑے ایک شخص کے سر پر لاتیں اور مکے مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک پولیس افسر ایک شخص کو مار رہا ہے جو منہ کے بل لیٹا ہےجبکہ دیگر پولیس افسران وہاں کھڑے لوگوں کو پیچھے رہنے کی ہدایت کر رہے ہیں. ویڈیو میں ایک خاتون کو بھی دکھایا گیا ہے جو مرد کو تشدد سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے قریبی بینچ پر بیٹھے ایک اور شخص کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے گریٹر مانچسٹر پولیس نے کہا کہ منگل کوایئرپورٹ پر لڑائی کے بعد کسی کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران آتشیں اسلحے سے لیس افسران پر حملہ کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایک بیان میں اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل وسیم چوہدری نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر ایک واقعے کی ویڈیوجو بڑے پیمانے پر گردش کر رہی ہےاس ایک ایسا واقعہ دکھایا گیا ہے جو واقعی چونکا دینے والا ہے، اور لوگ بجا طور پر انتہائی تشویش میں مبتلا ہیں۔

وسیم چوہدری نے مزید کہا کہ گرفتاری میں اس طرح کی طاقت کا استعمال ایک غیر معمولی واقعہ ہے اور یہ خطرے کی گھنٹی بجاتا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایک مرد پولیس افسر کو آپریشنل ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے اور اس کاکیس تحقیقات کے لئے پولیس کنڈکٹ کے دفتر کو بھیج رہے ہیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ عوام کی طرف سے جھگڑے کی اطلاعات کے بعد پولیس افسران کو ایئرپورٹ پر بلایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی ورکرز پر حملہ کرنے والے چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس واقعے کے بعد لوگوں کی ایک بڑی تعداد روچڈیل پولیس اسٹیشن کے باہر متاثرہ لڑکوں سے اپنی یکجہتی ظاہر کرنے کے لیے جمع ہوئی ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this