Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsآئی ایم ایف قرض کی قسط سے پہلے ہی پاکستان کے زرمبادلہ...

آئی ایم ایف قرض کی قسط سے پہلے ہی پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ

Published on

آئی ایم ایف قرض کی قسط ملنے سے پہلے ہی پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف قرض کی قسط ملنے سے قبل ہی زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں اضافہ ہو گیا، ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر سوا 13 ارب ڈالرز کی سطح سے اوپر چلے گئے، آئی ایم ایف قسط ملنے کے بعد زرمبادلہ ذخائر 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مرکزی بینک نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق 5 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 13 ارب 25 کروڑ ڈالرز سے زائد رہا۔ اس عرصے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 6 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 15 کروڑ ڈالر رہے۔

جبکہ کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کی مالیت10 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5 ارب 10 کروڑ ڈالر ہوگئی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 700ملین ڈالر قسط کی منظور ہونے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا ہوگیا، ڈالر کے انٹربینک ریٹ 10ہفتوں بعد 281روپے سے نیچے آگئے۔

گزشتہ روز کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 86پیسے کم ہوکر 280روپے 25پیسے کی سطح پر بھی آگئے تھے لیکن درآمدی ادائیگیوں کی ڈیمانڈ اور مارکیٹ فورسز کی خریداری سرگرمیوں سے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف 76پیسے کمی سے 280روپے 35پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this