پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں ریکارڈ 138 فیصد اضافہ

0
102
پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں ریکارڈ 138 فیصد اضافہ
پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں ریکارڈ 138 فیصد اضافہ

پاکستان میں موبائل فونز کی درآمدات میں ریکارڈ 138 فیصد اضافہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں موبائل فونز کی درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور جنوری میں سالانہ بنیادوں پر موبائل فونز کی درآمدات میں 275.15 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات 197 فیصد بڑھیں۔

ادارہ شماریات کے اعداد شمار کے مطابق جنوری 2024 میں 19 کروڑ 49 لاکھ ڈالرز سے زائد کے موبائل منگوائے گئے جو سالانہ بنیادوں پر 275.15 فیصد اضافہ جبکہ ٹیلی کام سیکٹر کی درآمدات 23 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز سے زائد رہیں جو سالانہ بنیادوں پر 197 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

جولائی تا جنوری موبائل فونز کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 138 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 98 کروڑ 75 لاکھ ڈالرز کے موبائل فون درآمد کیےگئے۔

گزشتہ سال اسی مدت میں 41 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کے فون درآمد ہوئے تھے۔صرف جنوری 2024 میں 54 ارب 64 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون درآمد ہوئے، جنوری میں فونز کی درآمد 275 فیصد بڑھی، حجم 19 کروڑ 49 لاکھ ڈالر رہا۔

دوسری جانب مشینری کی امپورٹ میں مجموعی طور پر 16.61 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی سے جنوری 4 ارب 35 کروڑ ڈالر کی مشینری درآمد ہوئی، زراعت، آفس، الیکٹریکل اورٹیلی کام مشینری کی درآمد میں اضافہ ہوا جبکہ پاور جنریشن، ٹیکسٹائل اور تعمیراتی مشینری کی امپورٹ میں کمی آئی۔