Wednesday, February 12, 2025
Homeپاکستاناستنبول سے لاہور جانے والی پرواز میں مسافر کا انتقال، باکو میں...

استنبول سے لاہور جانے والی پرواز میں مسافر کا انتقال، باکو میں ہنگامی لینڈنگ

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) استنبول سے لاہور کی پرواز میں مسافر کا انتقال ہو جانے کے باعث طیارے نے باکو میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ ٹی کے 714 کو آج صبح 4 بج کر 35 منٹ پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنا تھا تاہم آذربائیجان کی فضائی حدود میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔

پائلٹ نے باکو ایئر ٹریفک کنٹرول سے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی اور اجازت ملنے پر ایئر بس اے 330 طیارے نے باکو ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

باکو ایئر پورٹ پر مسافر کا فوری طبی معائنہ کیا گیا تاہم اس وقت تک مسافر انتقال کر چکا تھا۔

میڈیکل ٹیم نے مسافر کی موت کی تصدیق کی اور ضابطے کی کارروائی کے بعد میت ایئر لائن انتظامیہ کے حوالے کی۔

بعد ازاں طیارہ تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد باکو سے لاہور کے لیے روانہ ہوا اور لاہور تاخیر سے پہنچنے پر فلائٹ ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر سے استنبول روانہ ہو سکی۔

Latest articles

عمران خان نے آج آرمی چیف کو تیسرا خط لکھ دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین کے...

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت...

ترک صدر کی ایڈوانس ٹیم پاکستان پہنچ گئی، رجب طیب اردوان آج رات پہنچیں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج 2 روزہ دورے...

حلفاً کہتا ہوں میں 9 مئی کیسز میں بے قصور ہوں، شاہ محمود قریشی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود...

More like this