Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • بین الاقوامی

کوپ 28 کانفرنس میں روایتی ایندھن کے استعمال کو روکنے کے لئےعالمی معاہدہ طے پاگیا

1 minute read
349542_1204696_updates

کوپ 28 کانفرنس میں روایتی ایندھن کے استعمال کو روکنے کے لئےعالمی معاہدہ طے پاگیا

دنیا بھر کے لگ بھگ 200 ممالک نے بتدریج روایتی ایندھن کے استعمال میں کمی لانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات سے زمین کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

یہ معاہدہ دبئی میں اقوام متحدہ کے زیرتحت 30 نومبر سے جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس کوپ 28 کے دوران طے پایا۔

یہ اپنی طرز کا پہلا معاہدہ ہے جس کے تحت خام تیل، گیس اور کوئلے کا استعمال بتدریج ختم کیا جائے گا۔

2 ہفتے تک جاری رہنے والی کانفرنس کے دوران اس معاہدے پر اتفاق کے لیے طویل مذاکرات کیے گئے اور مبصرین کے مطابق اس سے عندیہ ملتا ہے کہ دنیا روایتی ایندھن کے استعمال کو روکنے کے لیے متحد ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے کافی عرصے سے روایتی ایندھن کے استعمال کی روک تھام کو موسمیاتی تباہی سے بچنے کے لیے آخری امید قرار دیا جا رہا ہے۔

کوپ 28 کے صدر سلطان ال جابر نے اس معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی کامیابی اس وقت ہوگی جب اس پر عملدرآمد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

کانفرنس میں شریک بیشتر ممالک کے وفود نے اس معاہدے پر مسرت کا اظہار کیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ Espen Barth Eide نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب دنیا خام ایندھن کا استعمال روکنے کے لیے اکٹھی ہوئی ہے۔

کانفرنس کے دوران 100 سے زائد ممالک کی جانب سے معاہدے میں خام تیل، قدرتی گیس اور کوئلے کے استعمال کو بتدریج ختم کرنے کے لیے سخت زبان استعمال کرنے کی مہم چلائی گئی تھی، جبکہ اوپیک میں شامل ممالک کی جانب سے اس کی مخالفت کی گئی۔کوپ 28 کانفرنس کا اختتام 12 دسمبر کو ہونا تھا مگر معاہدے پر اتفاق نہ ہونے پر اس کے دورانیے میں ایک دن کا اضافہ کیاگیا۔

کانفرنس کے دورانیے میں اضافے کے باوجود کچھ مبصرین کو خدشہ تھا کہ مذاکرات ناکام نہ ہو جائیں۔

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث تباہی کا سامنا کرنے والے چھوٹے ممالک کے اتحاد کی مذاکرات کار Anne Rasmussen نے اس معاہدے پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ معاہدے میں کچھ خاص نہیں کیا گیا جبکہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے جرات مندانہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

مگر ان کی جانب سے کانفرنس سے خطاب کے دوران معاہدے پر رسمی اعتراض نہیں کیا گیا۔اس معاہدے کے تحت توانائی کے حصول کے لیے روایتی ایندھن کے استعمال کو بتدریج کم کیا جائے گا اور 2050 تک ان ذرائع کا استعمال مکمل ختم کر دیا جائے گا۔

معاہدے میں 2030 تک عالمی سطح پر توانائی کے ماحول دوست متبادل ذرائع کے استعمال کی شرح میں 3 گنا اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ کوئلے کے استعمال میں کمی لانے کے لیے اقدامات کی رفتار بڑھانے کا بھی کہا گیا ہے۔

معاہدے میں کہا گیا کہ ایسے ٹیکنالوجیز کی تیاری پر تیزی سے کام ہونا چاہیے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی لاسکیں۔دنیا بھر کے ممالک اپنی قومی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے ذریعے اس معاہدے کے اطلاق کے ذمہ دار ہوں گے۔خیال رہے کہ ابھی دنیا بھر میں توانائی کی 80 فیصد مقدار کا حصول خام تیل، گیس اور کوئلے کے استعمال سے ممکن ہوتا ہے۔

Post navigation

Previous: حبا فواد کا دیور کے ساتھ اختلاف،فیصل چوہدری کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
Next: میرے خلاف ایسا فیصلہ سنایا گیا جو دنیا میں مذاق بنا،نوازشریف

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

یہ بھی پڑہیے

Glenn Maxwell arrives in Pakistan to play PSL-FB
  • کھیل

گلین میکسویل پی ایس ایل کھیلنے پاکستان پہنچ گئے

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Pakistan's Growing Mediation Role in Global Disputes A Look at Diplomatic History
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

عالمی تنازعات میں پاکستان کا بڑھتا ہوا ثالثی کردار:سفارتی تاریخ پر ایک نظر

Peace talks Chances of immediate agreement low, but diplomatic progress important Report
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

امن مذاکرات:فوری معاہدے کے امکانات کم، مگر سفارتی پیش رفت اہم قرار: رپورٹ

Important US-Iran talks in Islamabad, Pakistan becomes the center of global attention
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے اہم مذاکرات، پاکستان عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

Iran War 42nd day of US-Israeli attacks, tensions remain despite ceasefire
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ: امریکی-اسرائیلی حملوں کا 42واں دن، جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار

Iran does not want war, but there will be no compromise on rights: Supreme Leader
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ نہیں چاہتا مگر حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: مجتبیٰ خامنہ ای

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.