ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں واضح کمی
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔
2022 میں 80 روپے فی واٹ ملنے والی پلیٹ کی قیمت 37 روپے فی واٹ ہوگئی اور 5 کلو واٹ سولر سسٹم کی قیمت 2022کے مقابلے میں 2 لاکھ 15ہزار جب کہ 10 کلو واٹ سسٹم کی قیمت 4 لاکھ30 ہزار روپےتک گرگئی تاہم سولر سسٹم کے لیے ضروری انورٹرز اور بیٹریز کی قیمت کم نہ ہوئی۔
سولر پینل ڈیلرز کے مطابق سولر پینل پر فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے ۔
سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37 روپے تک گرگئے ہیں۔
قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سولر پینل ڈیلرز کا کہنا ہے کہ بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں اور صرف 6 ماہ میں سولر پینل کی قیمتیں 30 فیصد کم ہوئی ہیں جب کہ قیمتوں میں کمی کا رجحان مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔