Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلانڈر 19 سہ فریقی خواتین کی سیریز کا آج بنگلہ دیش میں...

انڈر 19 سہ فریقی خواتین کی سیریز کا آج بنگلہ دیش میں آغاز

Published on

spot_img

انڈر 19 سہ فریقی خواتین کی سیریز کا آج بنگلہ دیش میں آغاز

کاکس بازار، 24 جنوری 2024: میزبان بنگلہ دیش ، پاکستان ویمن اور سری لنکا ویمن انڈر 19 ٹیموں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز کا آج سے کاکس بازار، بنگلہ دیش میں آغاز ہو گیا ہے۔

سہ فریقی سیریز میں چھ میچز ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے، جس کے بعد ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ تمام میچز 24 جنوری سے 2 فروری تک شیخ کمال انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ آج سری لنکا کے خلاف کھیلے گا۔ میچ کی پہلی گیند مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے پھینکی جائے گی۔

ماہنور آفتاب، جو سہ فریقی سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گی، ان چھ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو 2023 میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی انڈر 19 ویمنز T20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ویمنز انڈر 19 اسکواڈ کا حصہ تھیں۔

انوشہ ناصر، ایمن فاطمہ، لیلیٰ ناصر، ردا اسلم اور زیب النساء وہ دیگر کھلاڑی ہیں جنہوں نے گزشتہ سال انڈر 19 میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

پاکستان ویمن انڈر 19 کی کپتان ماہنور آفتاب نے کہا: “یہ ہمارے لیے اپنی نوعیت کی پہلی سہ فریقی سیریز ہے لہذا یہ واقعی ایک دلچسپ موقع ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک اچھی علامت ہے کیونکہ اس طرح کے ٹورنامنٹ ہمیں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور سینئر ٹیم میں اپنا راستہ بنانے میں مدد کرتے ہیں۔

“مجھے یقین ہے کہ اگر ہم اپنا 100 فیصد [میدان میں] دیتے ہیں تو امید ہے کہ نتائج ہمارے سامنے آئیں گے۔

پاکستان ویمن انڈر 19 سکواڈ: ماہنور آفتاب (کپتان)، لائبہ ناصر (نائب کپتان)، انوشہ ناصر، اریشہ انصاری، ایمن فاطمہ، حلیمہ دعا ظفر، کومل خان (وکٹ کیپر)، ماہم انیس، میمونہ خالد، مبین احمد، راویل فرحان، ردا اسلم، سمیعہ افسر، زیب النساء اور زوفشان ایاز

علیسہ مختیار، کائنات ایمان، مسکان عابد اور طیبہ امداد

جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ (کل)کھیلا جائے گا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

Latest articles

سیکیورٹی ذرائع نے مظاہرین کی اموات کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد قرار دے دیے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (...

چیمپیئنز لیگ: مانچسٹر سٹی کی خراب فارم برقرار، فیینورڈ کے خلاف 3-3 سے ڈرا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سٹی نے چیمپئنز لیگ میں...

تحریک انصاف کی قیادت نے مایوس کیا: شوکت یوسفزئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی...

آرسنل کی چیمپئنز لیگ میں شاندار واپسی، اسپورٹنگ کے خلاف پانچ گول سے فتح

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آرسنل نے چیمپئنز لیگ کے اہم...

More like this