Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایکسپریس ٹریبیون  کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ہے، تاہم اس کے ساتھ حکومت کو مزید سخت مالیاتی اور معاشی شرائط پر بھی عمل درآمد کرنا ہوگا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق رقم آئندہ ہفتے جاری کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔ نئی منظوری کے بعد پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف کے مختلف پروگراموں کے تحت مجموعی طور پر 4.5 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

آئی ایم ایف نے پاکستان سے یقین دہانی لی ہے کہ حکومت مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی اور معاشی دباؤ کے باوجود پہلے سے طے شدہ مالیاتی اہداف پر قائم رہے گی۔ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے 3.4 کھرب روپے کے پرائمری سرپلس ہدف کو برقرار رکھنے اور اگلے مالی سال میں بھی سخت مالی نظم و ضبط اپنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا، جس کے باعث حکومت نے ریونیو خسارہ پورا کرنے کے لیے پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا۔ آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ ضرورت پڑنے پر منی بجٹ لایا جا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو بتایا کہ پاکستان معاشی استحکام، ادارہ جاتی اصلاحات اور سخت مالیاتی پالیسیوں کے عمل کو جاری رکھے گا تاکہ معیشت کو طویل المدتی بنیادوں پر مستحکم کیا جا سکے۔

معاہدے کے تحت حکومت نے بجلی اور گیس ٹیرف میں باقاعدہ ردوبدل، شرح سود میں ممکنہ اضافے اور اسپیشل اکنامک زونز میں ٹیکس مراعات مرحلہ وار ختم کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے دوران پاکستان پر عائد مجموعی شرائط کی تعداد اب 75 تک پہنچ چکی ہے، جن کا تعلق مالیاتی نظم و ضبط، توانائی اصلاحات، ٹیکس نظام اور نجی شعبے سے ہے۔

Tags: اسٹیٹ بینک ایف بی آر ٹیکس بین الاقوامی مالیاتی فنڈ پاکستان پیٹرولیم لیوی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

Post navigation

Previous: کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا
Next: ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

یہ بھی پڑہیے

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

https://urduintl.com/cristiano-ronaldo-sets-a-unique-record-in-football-history-Getty Images
  • کھیل

کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Show of force in Gulf waters, Iran seizes tanker, US counterclaims
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

خلیجی پانیوں میں طاقت کا مظاہرہ، ایران کا ٹینکر پر قبضہ، امریکا کا جوابی دعویٰ

After the Iran war, the crisis of trust between the United States and its allies began to deepen.
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران جنگ کے بعد امریکا اور اتحادیوں میں اعتماد کا بحران گہرا ہونے لگا

IMF approves $1.2 billion for Pakistan, imposes new conditions
  • Top News
  • پاکستان

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور کرلیے، نئی شرائط بھی عائد

Tensions rise again in the Strait of Hormuz, Trump makes a big statement after the attack on American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز میں پھر کشیدگی، امریکی جنگی جہازوں پر حملے کے بعد ٹرمپ کا بڑا بیان

Votes divided in the name of religion in India, BJP and Congress face off
  • Top News
  • بلاگ
  • بین الاقوامی

بھارت میں ووٹ مذہب کے نام پر تقسیم، بی جے پی اور کانگریس آمنے سامنے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.