Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنے کا منصوبہ، حکومت کا نیا ٹیرف ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries

Government plans to introduce new tariff model to make electricity cheaper for industries

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر  کے مطابق وفاقی حکومت صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں بڑی تبدیلی لانے کی تیاری کر رہی ہے، جس کے تحت دن اور رات کے مختلف اوقات میں الگ الگ ٹیرف متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ بجلی کے استعمال کو متوازن بنایا جا سکے۔

اس سلسلے میں وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار سے ملاقات کی، جس میں توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات اور مجوزہ ٹیرف اسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ توانائی نے کہا کہ ملک میں بجلی کی طلب میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے پیش نظر حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جن سے بجلی کے نرخوں کو مسابقتی بنایا جا سکے اور صنعتی شعبہ زیادہ مؤثر انداز میں کام کر سکے۔

انہوں نے بتایا کہ پاور ڈویژن ٹائم آف یوز ٹیرف ماڈل پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت صنعتوں کو دن کے اوقات میں زیادہ بجلی استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے گی جبکہ شام کے پیک آورز میں کھپت کم کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ نظام پر دباؤ کم ہو اور توانائی کی بہتر تقسیم ممکن بنائی جا سکے۔

وزیرِ توانائی کے مطابق حکومت پاکستان کی شمسی توانائی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور صنعتوں کو رعایتی نرخ فراہم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے، جبکہ اس حوالے سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی جاری ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ علاقائی صورتحال، خاص طور پر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، نے حکومت کو مقامی توانائی وسائل کے استعمال کی طرف مزید توجہ دینے پر مجبور کیا ہے۔

ملاقات کے دوران بولورما امگابازار نے حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ عالمی بینک پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھے گا۔

Tags: بولورما امگابازار عالمی بینک وفاقی حکومت وفاقی وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری

Post navigation

Previous: سعودی عرب کا تاریخی فیصلہ، مکہ مکرمہ میں جدید ایئرپورٹ کی منظوری
Next: راسی وین ڈیر ڈوسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

یہ بھی پڑہیے

Bangladesh in strong position in Sylhet Test, Pakistan needs 437 runs-PCB
  • کھیل

سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلادیش کی مضبوط پوزیشن، پاکستان کو 437 رنز درکار

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Putin-Xi Jinping meeting in Beijing, discussions expected on energy, trade and global security
  • Top News
  • بین الاقوامی
  • چین

بیجنگ میں پیوٹن-شی جن پنگ ملاقات، توانائی، تجارت اور عالمی سلامتی پر گفتگو متوقع

Shooting at California Islamic Center, 3 worshippers including security guard killed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

کیلیفورنیا کی اسلامی سینٹر میں فائرنگ، سیکیورٹی گارڈ سمیت 3 نمازی جاں بحق

Tensions with Iran persist, Trump temporarily postpones military action
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

ایران سے کشیدگی برقرار، ٹرمپ نے فوجی کارروائی وقتی طور پر مؤخر کردی

Making Pakistan a history or geography is a foolish idea ISPR
  • Top News
  • انڈیا
  • پاکستان

پاکستان کو تاریخ یا جغرافیہ بنانے کی بات احمقانہ سوچ ہے : آئی ایس پی آر

Iran threatens America, Gulf of Oman could become graveyard for American warships
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران کی امریکا کو دھمکی، خلیج عمان امریکی جنگی جہازوں کا قبرستان بن سکتی ہے

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بلاگ بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.