Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Editor's Pick
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ایران پر دوٹوک انتباہ، مگر فیصلہ مؤخر: ٹرمپ نے دنیا کو پھر غیر یقینی میں ڈال دیا

A stern warning on Iran, but a decision delayed Trump puts the world in uncertainty again

A stern warning on Iran, but a decision delayed Trump puts the world in uncertainty again

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈان نیوز کی خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونڈلڈ ٹرمپ نے اپنے  سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران کے معاملے پر محتاط مگر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیح سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کا حل ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ امریکا تہران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی پالیسی طاقت کے ذریعے امن کے اصول پر قائم ہے۔

کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے طویل خطاب میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوج کی ازسرِنو تنظیم اور نیٹو اتحادیوں کے دفاعی اخراجات میں اضافے نے امریکا کی پوزیشن مضبوط کی ہے۔ انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ ایسے میزائل تیار کر رہا ہے جو امریکا تک مار کر سکتے ہیں، اور کہاکہ ہم نے اب تک وہ الفاظ نہیں سنے کہ ہم کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنائیں گے۔ صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سابقہ امریکی کارروائیوں نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو مکمل طور پر ختم کر دیا تھا۔

ایوان میں خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی دیکھنے میں آیا۔ ڈیموکریٹ اراکین الہان ​​عمر اور راشدہ طلیب نے نعرے لگائے، جبکہ ال گرین کو احتجاجی پلے کارڈ لہرانے پر ایوان سے باہر لے جایا گیا۔ صدر نے ریپبلکن اراکین کی تالیوں کے درمیان ڈیموکریٹس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آپ کو کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

نمائندہ ال گرین کو اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران چیمبر سے ہٹا دیا گیا۔

ایران سے متعلق ممکنہ فوجی اقدام پر انہوں نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا، حالانکہ حالیہ ہفتوں میں مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ صدر نے ایران اور اس کے اتحادیوں کو امریکی فوجیوں پر حملوں کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے سابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا حوالہ دیا اور کہا کہ اس کارروائی کے بڑے اثرات مرتب ہوئے۔

ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے خاتمے میں ان کی سفارتی کوششوں نے ممکنہ جوہری تصادم کو روکا۔ ان کے بقول، اگر میری مداخلت نہ ہوتی تو لاکھوں جانیں ضائع ہو سکتی تھیں۔

خطاب کے دوران نیوی کے ریٹائرڈ کپتان کو میڈل آف آنر بھی دیا گیا، جس پر ایوان میں بھرپور داد سنائی دی، جبکہ خاتونِ اول اور صدر کے اہلِ خانہ بھی گیلری میں موجود تھے۔

Tags: الہان عمر امریکی صدر ڈونڈلڈ ٹرمپ ایران ایرانی جنرل قاسم سلیمانی راشدہ طلیب ریپبلکن سالانہ اسٹیٹ آف دی یونین خطاب

Post navigation

Previous: روس کا سنگین الزام:روس کا برطانیہ اور فرانس پر یوکرین کو جوہری ٹیکنالوجی دینے کا سنگین الزام
Next: جنیوا میں فیصلہ کن گھڑی: ایران کے میزائل پروگرام پر امریکی دباؤ ، مذاکرات کا نیا دور

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

یہ بھی پڑہیے

Palestinian football chief strongly criticizes Israeli official at FIFA meeting-FIFA
  • کھیل

فلسطینی فٹ بال سربراہ کی فیفا اجلاس میں اسرائیلی اہلکار پر سخت تنقید

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Calendar

May 2026
MTWTFSS
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Apr    

Top News

Hyderabad qualified for the final after defeating Islamabad United by 2 runs in a thrilling encounter.-PSL
  • Top News

حیدرآباد نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Labor Day A big message from the leadership—Protection of workers' rights is the guarantee of national development
  • Top News
  • پاکستان

یومِ مزدور: قیادت کا بڑا پیغام—محنت کشوں کے حقوق کا تحفظ ہی قومی ترقی کی ضمانت قرار

Preparing for a decisive strike on Iran Trump briefed on secret military plans, tensions in the region intensify
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایران پر فیصلہ کن وار کی تیاری؟ ٹرمپ کو خفیہ فوجی منصوبوں پر بریفنگ، خطے میں کشیدگی تیز

Challenge to Trump on war powers, legal deadline escalates crisis
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ٹرمپ کو جنگی اختیارات پر چیلنج، قانونی ڈیڈ لائن نے بحران بڑھا دیا

Hangor-class submarine joins fleet, significantly increasing Pakistan Navy's strength
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

ہنگور کلاس آبدوز بیڑے میں شامل، پاک بحریہ کی طاقت میں نمایاں اضافہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.