Derbyshire Falcons sign Sufyan Muqeem for Vitality Blast 2026-Image Credit: PCB
انگلش کاؤنٹی کلب ڈربی شائر فالکنز نے پاکستان کے ابھرتے ہوئے بائیں ہاتھ کے اسپنر سفیان مقیم کو 2026 وٹیلٹی بلاسٹ کے ابتدائی مرحلے کے لیے سائن کر لیا ہے۔
سفیان مقیم ٹورنامنٹ کے پہلے چھ میچز میں فالکنز کی نمائندگی کریں گے ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھر نے سفیان کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ابھرتا ہوا اسٹار قرار دیتے ہوئے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ وہ ٹیم کے لیے قیمتی اضافہ ثابت ہوں گے۔
سفیان مقیم نے ڈربی شائر فالکنز کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انگلینڈ میں کھیلنے اور مکی آرتھر کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔



