Shaheen Afridi suffers knee injury during Big Bash League-BBL
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین آفریدی آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔
وہ برسبن ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیل رہے تھے کہ میچ کے دوران انہیں گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی برسبن ہیٹ کی جانب سے جاری بیان میں انجری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ شاہین آفریدی نے گھٹنے کا ری ہیب شروع کر دیا ہے اور ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر ان کے گھٹنے کا تفصیلی معائنہ کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق انجری کے باعث شاہین آفریدی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف آئندہ میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی کو یہ انجری ہفتے کے روز ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آئی تھی۔



