History made in Boxing Day Test, both teams out on the first day-AFP
میلبرن میں جاری ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے ہی دن غیر معمولی اور تاریخ ساز کھیل دیکھنے میں آیا، جہاں پہلی مرتبہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے افتتاحی دن 20 وکٹیں گر گئیں۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جواب میں مہمان انگلینڈ کی ٹیم بھی 30 اوورز میں 110 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے 42 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم دیگر بیٹرز ناکام رہے آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل نیسر نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 3، مچل اسٹارک نے 2 اور کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز کا آغاز کردیا ہے اور اسے مجموعی طور پر 46 رنز کی برتری حاصل ہے۔



