Rashid Khan's surprising revelation: Forced to travel in a bulletproof vehicle in Kabul-FB
افغانستان کے مایہ ناز اسپنر راشد خان نے سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو کے دوران اپنی ذاتی سیکیورٹی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
راشد خان کے مطابق وہ کابل کی سڑکوں پر عام شہریوں کی طرح آزادانہ گھومنے پھرنے سے قاصر ہیں اور اپنی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں۔
گفتگو کے دوران کیون پیٹرسن کے سوال پر راشد خان نے واضح کیا کہ افغانستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ اقدام ان کے لیے ناگزیر ہے۔ کیون پیٹرسن اس بات پر حیران دکھائی دیے، تاہم راشد خان کے انداز سے ظاہر ہوا کہ وہ اس صورتحال کو اپنی روزمرہ زندگی کا معمول سمجھتے ہیں۔



