India ranks first in doping cases, WADA's 2024 annual report released-WADA
ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بھارتی ایتھلیٹس ایک بار پھر مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست رہے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے جب بھارت اس فہرست میں پہلے نمبر پر آیا ہے۔
واڈا کی 2024 کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے سال بھر میں 7,113 ڈوپ ٹیسٹ کیے، جن میں سے 260 ٹیسٹ مثبت قرار پائے۔ اس فہرست میں فرانس 91 مثبت کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ اٹلی 85 مثبت ڈوپنگ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کے مقابلے میں بھارت میں مثبت ڈوپنگ کیسز کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ رہی، جو عالمی سطح پر تشویش کا باعث بنی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں 2024 کے دوران مجموعی طور پر 13 مثبت ڈوپنگ ٹیسٹ رپورٹ کیے گئے۔




