Indian batsmen's hard work in vain, South Africa achieves big target for the loss of 6 wickets-AFP
رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے 359 رنز کا بڑا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 4 گیندیں قبل حاصل کرتے ہوئے بھارت کو شکست دے دی اور تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 358 رنز بنائے ویرات کوہلی نے 93 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ توراج گائیکواڈ نے 83 گیندوں پر 105 رنز اسکور کیے کپتان کے ایل راہول 66 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جواب میں جنوبی افریقا نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ایڈن مارکرم نے 110، میتھو بریٹز نے 68، ڈیوالڈ برویس نے 54 اور کپتان ٹمبا باووما نے 46 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ایڈن مارکرم کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔
بھارت کی جانب سے پریساد کرشنا اور ارشد دیپ سنگھ نے 2،2 جبکہ کلدیپ یادیو اور ہرشیت رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں نے مجموعی طور پر 720 رنز اسکور کیے، جو ایک ہائی اسکورنگ مقابلہ ثابت ہوا۔





