Glenn Maxwell announces retirement from IPL-X
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں حصہ نہیں لیں گے میکسویل نے یہ فیصلہ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد یادگار سیزنز کے بعد انہوں نے آئی پی ایل نیلامی میں اپنا نام شامل نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
اپنے بیان میں میکسویل نے آئی پی ایل کے دوران عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے مواقع پر شکریہ ادا کیا اور شائقین کی مسلسل حمایت کو سراہا۔
میکسویل کا یہ فیصلہ فاف ڈو پلیسس اور معین علی کے بعد سامنے آیا ہے، جو دونوں اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کریں گے۔





