Pakistan U-19 cricket team announced, Sarfaraz Ahmed appointed manager and mentor-PCB
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جبکہ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم کا منیجر اور مینٹور مقرر کیا گیا ہے سرفراز احمد ایونٹ کے دوران ٹیم کے ہمراہ دبئی روانہ ہوں گے اور نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی فراہم کریں گے۔
انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے ایونٹ میں قومی ٹیم کی قیادت فرحان یوسف کریں گے جبکہ عثمان خان نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اسکواڈ میں شامل کھلاڑی:
فرحان یوسف (کپتان)،عثمان خان (نائب کپتان)،عبدالسبحان احمد، حسین علی، حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی، خان حمزہ ظہور،حذیفہ احسن، مومن قمر،محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد شایان، نقاب شفیق، سمیر منہاس
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق، نوجوان کرکٹرز کے لیے یہ ایونٹ اہم تجربہ ثابت ہوگا، جبکہ سرفراز احمد کی موجودگی ٹیم کی ذہنی اور تکنیکی تیاری میں اہم کردار ادا کرے گی۔






