T20 World Cup 2026: Ahmedabad and Kolkata shortlisted for semi-finals-X
احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم اور کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میچز کی میزبانی کے لیے شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے بی سی سی آئی اور سری لنکا کرکٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹورنامنٹ کے لیے آٹھ مقامات فائنل کیے ہیں۔
ایونٹ کے میچ بھارت کے پانچ شہروں ممبئی، دہلی، چنئی، احمد آباد اور کولکتہ میں ہوں گے، جبکہ سری لنکا میں کولمبو کے دو اسٹیڈیمز اور کینڈی میچز کی میزبانی کریں گے۔
فائنل کے مقام کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا، جو ٹیموں کی کوالیفکیشن پر منحصر ہوگا اگر پاکستان فائنل میں نہیں پہنچتا تو فائنل احمد آباد میں متوقع ہے، جبکہ پاکستان کی فائنل میں شمولیت کی صورت میں میچ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
اسی طرح اگر پاکستان یا سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچے تو متعلقہ میچ کولمبو میں شیڈول کیا جائے گا۔
ٹورنامنٹ فروری سے مارچ 2026 تک منعقد ہوگا، جس میں 20 ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ان میں 13 ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک کے علاوہ کینیڈا، نیدرلینڈز، یو اے ای، نیپال، عمان، نمیبیا اور اٹلی شامل ہیں۔
فارمیٹ 2024 ورلڈ کپ جیسا ہوگا، جس میں گروپ مرحلے کے بعد سپر ایٹ اور پھر ناک آؤٹ سیمی فائنلز ہوں گے۔ بھارت بطور دفاعی چیمپئن ایونٹ میں حصہ لے گا مکمل شیڈول اور گروپنگ کا اعلان جلد متوقع ہے۔





