Women's World Cup 2025: India defeats Australia in thrilling match to reach final-ICC
بھارت نے 339 رنز کے مشکل ہدف کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے دوسرے سیمی فائنل میں پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے اوپنر فوبی لیچ فیلڈ کی شاندار سنچری اور ایلیس پیری و ایشلے گارڈنر کی نصف سنچریوں کی بدولت 49.5 اوورز میں 338 رنز بنائے۔
جواب میں بھارت نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین کے ون ڈے میچوں میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب مکمل کیا جمائمہ روڈریگس نے 134 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے ناقابلِ شکست 127 رنز بنا کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔
یہ ویمن ورلڈ کپ ناک آؤٹ مرحلے میں پہلی بار 300 سے زائد رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب تھا، جب کہ بھارت نے اپنے ہی سابقہ ریکارڈ (265 رنز بمقابلہ آسٹریلیا، 2021) کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
اس کامیابی کے ساتھ بھارت نے تیسری مرتبہ ویمن ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ آسٹریلیا کی ٹورنامنٹ میں 15 میچوں پر مشتمل جیت کا سلسلہ بھی ٹوٹ گیا۔




