
South Africa beat Pakistan by 55 runs in the first T20I-PCB
جنوبی افریقا نے پاکستان کو پہلے ٹی20 میچ میں 55 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 139 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 37، محمد نواز 36 اور صاحبزادہ فرحان 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کاربن بوش نے 4، جارج لینڈے نے 3 جبکہ لیزاڈ ولیمز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ ریزا ہینڈرکس 60، جارج لینڈے 36 اور ٹونی ڈی زورزی 33 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3، صائم ایوب نے 2، جبکہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کا حصہ تھا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گلابی رنگ کی کٹس اور ربنز پہن کر میدان میں اترے۔





