
Athletics Federation banned coach Salman Iqbal Butt for life-Instagram/@arshadnadeem29
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان (اے ایف پی) نے آئینی خلاف ورزی پر اولمپیئن ارشد ندیم کے کوچ، سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی عائد کر دی ہے جبکہ سید حبیب شاہ کو 10 سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔
فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق، دونوں عہدیداران نے 31 اگست کو پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن (پی اے اے) کے انتخابات فیڈریشن کی ہدایات کے برخلاف منعقد کیے اے ایف پی نے انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک دن کے نوٹس پر آئینی تقاضوں کی خلاف ورزی کی گئی۔
انکوائری کمیٹی کی تحقیقات اور جواب دہندگان کی خاموشی کے بعد، اے ایف پی ایگزیکٹو کمیٹی نے دونوں شخصیات کو سنگین بدانتظامی اور آئین شکنی کا مرتکب قرار دیا۔ اس فیصلے کے تحت بٹ کو ہر قسم کی کوچنگ سرگرمی سے روک دیا گیا ہے جبکہ نئے انتخابات فیڈریشن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔
فیڈریشن نے تمام الحاق شدہ یونٹس کو ہدایت کی ہے کہ ممنوعہ افراد سے کسی قسم کا سرکاری تعلق ختم کیا جائے۔