
Asian Cup Qualifiers: Afghan team to arrive in Islamabad today-Getty Images
افغانستان کی قومی فٹبال ٹیم اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر 2027 میں شرکت کے لیے آج رات 7 بجے دبئی سے اسلام آباد پہنچے گی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے ٹیم کی آمد کے سلسلے میں مؤثر انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے وزارت خارجہ، وزارت داخلہ، پاکستان اسپورٹس بورڈ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں نے بھرپور معاونت فراہم کی۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کوالیفائنگ میچ 9 اکتوبر کو سہ پہر 2 بجے اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔






