
PTI calls for nationwide protests, Section 144 imposed in Punjab and the federal government
اردو انٹرنیشنل آٹھ فروری کے انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف آج یوم سیاہ منا رہی ہے، خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں جلسے کے علاوہ کارکنان کو ملک گیر احتجاج کی کال بھی دی گئی ہے، ادھر وفاقی دالاحکومت اسلام آباد اور پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے اور ہر قسم کے سیاسی احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذامن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پرکیاگیا۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کوہدایت جاری کیں ہیں کہ تمام رہنما اپنے حلقوں میں انتخابی دھاندلی کے خلاف پرامن احتجاج کریں، تحریک انصاف ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے، احتجاج ائینی و قانونی حق ہے۔