ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ ،11 پولیس اہلکار ہلاک

0
51
Sistan-va-Baluchistan
Sistan-va-Baluchistan

ایران کے سیستان و بلوچستان ضلع راسک میں پولیس پر حملہ کہی اہلکار ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سرکاری خبررساں ادارے ایرنا کے مطابق جمعرات کی شب سیستان و بلوچستان کے ضلع راسک میں ایک دہشت گردانہ حملے میں 11 ایرانی پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

صوبہ سیستان و بلوچستان کے ڈپٹی گورنر جنرل علی رضا مرہماتی نے جمعہ کے روز سرکاری خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی شب روسک کاؤنٹی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں اس صوبے میں کم از کم 11 ایرانی پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

سیستان و بلوچستان پولیس کے مطابق اس حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی اور شہید ہوئے۔

دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سیستان و بلوچستان میں سرگرم سنی بلوچ مسلح گروہ جیش العدل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں ًمتعد اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے.