Monday, January 20, 2025
HomeTop Newsحماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا...

حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرا لیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا ہے۔

ادھر، خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں حماس کی قید سے چھوٹنے والی پہلی 3 یرغمالی خواتین کی رہائی کے براہ راست مناظر دیکھنے کے لیے ہزاروں اسرائیلی تل ابیب کے یرغمالی چوک میں جمع ہوئے جہاں ایک بڑی اسکرین پر خواتین یرغمالیوں کی رہائی کے مناظر براہ راست نشر کیے گئے، اس موقع پر جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، کچھ افراد نے خوشیاں منائیں تو کچھ روتے ہوئے نظر آئے۔

A Red Cross convoy arrives to collect Israeli hostages released after a ceasefire agreement between Israel and Hamas took effect, in Gaza City Sunday, Jan. 19, 2025. (AP Photo/Abed Hajjar)

مجمع نے دیکھا کہ 3 اسرائیلی خواتین رومی گونن، ڈورن اسٹین بریچر اور ایملی داماری غزہ سٹی میں ایک کار سے اتریں، جس کے بعد انہیں ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔

حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرا لیا
قطر کے نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے محکمہ جیل نے کہا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جاچکا ہے۔

الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق بسیں 90 فلسطینی قیدیوں کو لے کر اسرائیل کی اوفر ملٹری جیل سے روانہ ہوئیں۔

ایک قیدی کے والد نے ’الجزیرہ‘ کو بتایا کہ صہیونی فوجیوں نے جیل کے باہر اپنے پیاروں کے منتظر فلسطینیوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرنے پر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے پہلے روز اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے تمام 90 قیدی خواتین اور بچے ہیں۔

رہائی پانے والوں میں پوپیولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین (پی ایف ایل پی) سے تعلق رکھنے والی معروف فلسطینی سیاستدان خالدہ جرار بھی شامل ہیں جو مغربی کنارے سے تعلق رکھتی ہیں۔

خالدہ جرار کو اس سے قبل بھی اسرائیلی قبضے کے خلاف آواز بلند کرنے پر اسرائیلی حکام کی جانب سے متعدد مواقع پر قید کیا جاچکا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے رہا کیے جانے والے قیدیوں کے پہلے گروپ میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔

الجزیرہ کے نمائندے ہانی محمود نے بتایا کہ غزہ کے عوام نے اسرائیلی میزائل حملوں کے خوف سے پاک پہلی رات گزاری۔

یاد رہے کہ حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اورحماس کے درمیان 6 ہفتوں پر محیط جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے میں وسطی غزہ سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی شامل ہے۔

اس معاہدے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کے بعد روزانہ 600 ٹرک انسانی امداد کی اجازت دی جائے گی، 50 ٹرک ایندھن لے کر جائیں گے جبکہ 300 ٹرک شمال کی جانب مختص کیے جائیں گے، جہاں شہریوں کے لیے حالات خاص طور پر سخت ہیں۔

Latest articles

پریمیئر لیگ: ایورٹن کی نئے مینیجر کی قیادت میں شاندار جیت، ٹوٹنہم کی مشکلات میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایورٹن نے گڈیسن پارک...

بی سی سی آئی نے انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل سخت 10 نکاتی پالیسی نافذ کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی...

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آج افتتاح ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آج افتتاح ہوگا جہاں پاکستان انٹرنیشنل...

حلف سے قبل ٹرمپ نے بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو...

More like this

پریمیئر لیگ: ایورٹن کی نئے مینیجر کی قیادت میں شاندار جیت، ٹوٹنہم کی مشکلات میں اضافہ

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایورٹن نے گڈیسن پارک...

بی سی سی آئی نے انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل سخت 10 نکاتی پالیسی نافذ کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی...

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آج افتتاح ہوگا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا آج افتتاح ہوگا جہاں پاکستان انٹرنیشنل...