
Los Angeles sports teams announce $8 million in aid for fire victims Photo-Los Angeles Times
اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس کی 12 پروفیشنل اسپورٹس ٹیموں نے شہر میں لگی آگ کے پیش نظر متاثرین اور فائر فائٹرز کی مدد کے لیے 8 ملین ڈالرز عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ان ٹیموں میں اینجل سٹی ایف سی، دی اینجلس، چارجرز، کلپرز، ڈوجرز، بتھ، گلیکسی، کنگز، ایل اے ایف سی، لیکرز، ریمز اور اسپارکس شامل ہیں اور یہ ٹیمیں امریکن ریڈ کراس، لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ فاؤنڈیشن اور دیگر امدادی تنظیموں کو فنڈز فراہم کریں گی۔
ٹیمیں 3 ملین ڈالرز مالیت کا سامان متاثرین میں تقسیم کریں گے، جس میں ذاتی حفظان صحت کی کٹس، اسکول کا سامان، جوتے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
لاس اینجلس میں لگی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے اور اس آگ کے نتیجے میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔