اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیپال میں ہونے والی ایشین گیمز2025 میں پاکستان کے ریسلر، کِک باکسر اورمارشل آرٹس کے ماہر سمیرعلی نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل جیت لیا۔
سمیرعلی نے نیپال میں ہونے والے ایشین گیمز 2025 میں مارشل آرٹس لائٹ ویٹ کیٹیگری میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کی، سمیرعلی کا یہ تیسرا بین الاقوامی میڈل ہے۔ اس سے قبل وہ آذربائیجان اورساؤتھ ایشین چیمپئن شپ جیت چکے ہیں۔ ان کی یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک اوربڑااعزاز ہے۔
دوسری جانب پاکستان کی ایتھلیٹس سوسائٹی نے سمیرعلی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی پاکستان کا نام اسی جذبے کے ساتھ روشن کرتے رہیں گے۔