اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان ٹیم کا مینٹور مقرر کر دیا گیا ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یونس ٹورنامنٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے، جو 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی میں ہونے والا ہے۔
اے سی بی کے ترجمان سید نسیم سادات نے کہا کہ اے سی بی نے سابق تجربہ کار ٹاپ آرڈر پاکستانی کھلاڑی یونس خان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مینٹور کے طور پرمقرر کیا ہے۔وہ پاکستان میں ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔
یونس، 118 ٹیسٹ میں 10,099 رنز کے ساتھ تجربہ کار، جس میں کیریئر کے بہترین 313 رنز بھی شامل ہیں، پاکستان کے بہترین کرکٹر میں شمار ہوتے ہیں انہوں نے 2009 میں پاکستان کو پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فتح دلائی۔
واضح رہے کہ آئندہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی میں ہونے والی ہے۔