Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلپاکستان کے سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت...

پاکستان کے سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سہیل عدنان نے انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں مصر کے ٹاپ سیڈ پلیئر معیز تعمیر المغازی کوشکست دے کر برٹش جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔

ایک موقع پر سہیل عدنان دو ایک کے خسارے میں تھے لیکن اُنہوں نے عمدہ کم بیک کرتے ہوئے 2-3 سے مقابلہ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فائنل میں سہیل عدنان نے تعمیر المغازی کو 5-11، 11-5، 11-6 ، 7-11 اور 5-11 کے اسکور سے شکست دی ۔ ان کی یہ کامیابی اس لیے بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ 18 برس بعد کوئی پاکستانی کھلاڑی برٹش جونیئر کا انڈر 13 کیٹیگر ی کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔2007 میں ناصر اقبال نے آخری مرتبہ برٹش جونیئر انڈر 13 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے برٹش جونیئر اوپن اسکوائش چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی سہیل عدنان کو مبارکباد دی اور کہا کہ سہیل عدنان نے چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this