اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے منگل کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے انتہائی متوقع شیڈول کا اعلان کیا، جس کی میزبانی پاکستان کرے گی۔
پندرہ میچوں پر مشتمل 8 ٹیموں کا یہ ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان اور دبئی کے تین مقامات کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔
میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، جب کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:
فروری 19، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی، پاکستان
فروری 20، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی
فروری 21، افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، کراچی، پاکستان
فروری 22، آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور، پاکستان
فروری 23، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
فروری 24، بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی، پاکستان
فروری 25 ، آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی، پاکستان
فروری 26، افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور، پاکستان
فروری 27، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی، پاکستان
فروری 28، افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور، پاکستان
مارچ1، جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، کراچی، پاکستان
مارچ 2، نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی
مارچ 4، سیمی فائنل 1، دبئی
مارچ 5، سیمی فائنل 2، لاہور، پاکستان
مارچ 9، فائنل، لاہور (جب تک بھارت کوالیفائی نہیں کرتا، دبئی میں کب کھیلا جائے گا)
مارچ 10، ریزرو ڈے