Wednesday, December 25, 2024
Homeکھیلفٹ باللالیگا: ریال میدڈرڈ کی سیویلا کو 4-2 سے شکست

لالیگا: ریال میدڈرڈ کی سیویلا کو 4-2 سے شکست

Published on

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایمباپے اور فیدریکو والوردے نے شاندار گول اسکور کرتے ہوئے ریال میڈرڈ کو سیویلا کے خلاف 4-2 سے فتح دلائی۔ اس فتح نے ریال میڈرڈ کو ایٹلیٹیکو میڈرڈ پر مزید دباؤ برقرار رکھنے میں مدد دی، جو کہ لا لیگا کے ٹائٹل ریس میں سب سے اوپر ہے۔

میچ کے 10 ویں منٹ میں ایمباپے نے شاندار گول کر کے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی اور پھر 20 ویں منٹ‌ میں والوردے نے ایک خوبصورت گول اسکور کرکے ریال میڈرڈ کی برتری کو دگنا کر دیا ،جبکہ 34 ویں منٹ روڈریگو نے لوکاس وازکوز کی کٹ بیک سے گول کر کے ریال میڈرڈ کی برتری کو مزید مستحکم کیا۔ تاہم، سیویلا نے فوراً جواب دیا کیونکہ آئزک رومیرو نے جوآنلو سانچیز کے کراس کو گول میں تبدیل کیا اور سیویلا کی جانب سے یہ میچ کا پہلا گول ثابت ہوا۔

Kylian Mbappe and Federico Valverde scored superb goals as Real Madrid moved up to second place in LaLiga.
Kylian Mbappe and Federico Valverde scored superb goals as Real Madrid moved up to second place in LaLiga
Photo-Reuters

دوسرے ہاف کے 53 ویں منٹ میں ایمباپے نے براہیم ڈیاز کو ایک شاندار اسسٹ فراہم کیا اور میچ کو سیویلا کے لیے مزید مشکل بنا دیا۔ سیویلا کا ایک اور گول58 ویں منٹ میں آیا، لیکن اس کے باوجود سیویلا کو میچ میں واپسی کا موقع نہ مل سکا۔

سیویلا کے کپتان جیسس ناواس کا یہ میچ ان کے کیریئر کا آخری میچ تھا، وہ 39 سال کی عمر میں کولہے کی چوٹ کی وجہ سے ریٹائر ہونے جا رہے ہیں۔

ریال میڈرڈ کی اس فتح نے انہیں بارسلونا کو پیچھے چھوڑنے میں مدد دی اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے قریب کر دیا، جو صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے اوپر ہیں۔

spain la liga standings
spain la liga standings

Latest articles

آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف چوتھے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بدھ کے روز میلبورن کرکٹ گراؤنڈ...

موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات میں 21 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد...

پی سی بی کا چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے 12 بہترین پرفارمر کو انعام دینے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ٹکٹ کی فروخت سے متعلق اپ ڈیٹ فراہم کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

More like this