اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے پاکستانی پلاٹینم کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں۔
پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائزز کے درمیان پلیئرز کیٹیگریز کے حوالے سے ہونے والی میٹنگ کے بعد پاکستانی پلاٹینم پلیئرز کے ناموں کی تصدیق ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز پلاٹینم کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف کو برقرار رکھے گی۔
پشاور زلمی پلاٹینم کیٹیگری میں بابر اعظم اور صائم ایوب کو شامل کرے گی۔
پلاٹینم کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاس صرف ایک کھلاڑی محمد عامر ہوگا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پلاٹینم کیٹیگری میں شاداب خان، نسیم شاہ اور آصف علی کو شامل کریں گے۔
کراچی کنگز کے پاس پلاٹینم کیٹیگری میں کوئی کھلاڑی نہیں ہوگا۔
ملتان سلطانز محمد رضوان اور اسامہ میر پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔
مارکی لیگ کے آغاز کے بعد سے، اسلام آباد یونائیٹڈ تین ٹائٹلز اپنے نام کر چکی ہے، اس کے بعد لاہور قلندرز نے دو ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔
اس دوران پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے ایک ایک ٹائٹل جیتا ہے۔