
The last T20 between Pakistan and South Africa will be played today-AFP
اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج (ہفتہ) کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنے 20 اوور میں 206 رنز بنائے جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا۔
اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 17 دسمبر کو پارل میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹیسٹ میچز بالترتیب 26 دسمبر اور 3 جنوری کو سنچورین اور کیپ ٹاؤن میں شروع ہوں گے۔