اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کامران غلام کی پہلی سنچری، اس کے بعد مشترکہ باؤلنگ کی کوشش نے جمعرات کو کوئنز اسپورٹس کلب میں ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دی۔
مشکل ہدف (304) ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے، ہوم سائیڈ کپتان کریگ ایروائن کی دلیرانہ نصف سنچری کے باوجود صرف 204 رنزہی بنا سکی۔
زمبابوے نے رنز کے تعاقب میں ایک متزلزل آغاز کیا کیونکہ انہوں نے3 اوور کے اندر اپنی 2 وکٹ کھو دیں.
ایروائن زمبابوے کے لیے 63 گیندوں پر5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، حارث رؤف، ابرار احمد اور عامر جمال نے 2 جبکہ کامران اور فیصل اکرم نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا.
پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے، ٹورنگ سائیڈ نے کامران اور عبداللہ شفیق کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 50 اوور میں 6/303 کے مجموعی اسکور بنائے۔
مہمانوں نے مستحکم آغاز کیا، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ نے 58 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی۔
ایوب نے 37 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 31 رنز بنائے۔
تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آکر کامران نے پاکستان کی بیٹنگ مہم کی باگ ڈور سنبھالی وہ گرین شرٹس کے لیے دو اہم شراکت میں شامل تھے، جس میں کپتان محمد رضوان ( 37) کے ساتھ 89 رنز کی شراکت بھی شامل تھی۔
پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز میں 10 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور سب سے زیادہ اسکور کیا ان کے بعد اوپنر عبداللہ تھے، جنہوں نے 68 گیندوں پر 50 رنز بنائے.
بعد ازاں نائب کپتان سلمان علی آغا اور مڈل آرڈر بلے باز طیب طاہر نے تیز کیمیوز کے ساتھ ٹیم کے مجموعی اسکور کو 300 رنز سے آگے بڑھا دیا۔
آغا نے 26 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ طیب نے 16 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 29 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2 وکٹ لے کر باؤلنگ کی ذمہ داری سنبھالی جبکہ بلیسنگ مزاربانی اور اکرم نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔