اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ نے آئی نائن سیکٹر میں کرائم انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی عمارت کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کی عمارت کو جیل ایکٹ 1894 کی دفعہ 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ اس کی منظوری وزارت قانون و پارلیمانی امور نے دی ہے۔
سی آئی اے کی عمارت کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا اور اسلام آباد پولیس حکام کی جانب سے چیف کمشنر کو کی گئی درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے افراد کو سیکٹر آئی نائن مرکز میں واقع سی آئی اے سینٹر میں رکھا جائے گا۔