اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئیوری کوسٹ نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 افریقی کوالیفائرز لاگوس میں نائیجیریا کے ہاتھوں صرف 7 رنز پر آؤٹ ہونے پر ٹی 20 انٹرنیشنل میں اب تک کے سب سے کم اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کیا.
یہ 10 کے پچھلے ریکارڈ سے تین رنز کم تھا، جو آئل آف مین نے 2023 میں اسپین سے ہارنے پر قائم کیا تھا.
نائیجیریا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ذیلی علاقائی افریقہ کوالیفائر میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے اپنے 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔
سیلم سلاؤ نے ریٹائر ہونے سے قبل 53 گیندوں پر 112 رنز بنائے جبکہ آئزک اوکپے کے 23 گیندوں پر 65 ناٹ آؤٹ میں 6 چھکے اور3 چوکےلگائے۔
آئیوری کوسٹ کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا ابتدائی اوور میں 4 رنز پر ان کی بیٹنگ لائن اپ تباہ ہو گئی۔ صرف 3 اضافی رنز پر 9 وکٹ گر گئیں، اور وہ 7.3 اوور میں ڈھیر ہو گئے۔